Swat

سوات، جشن آزادی کی آمد پر بگل، پارٹی اور ائیر ہارن پر مکمل پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملک بھر میں 14 اگست کو یومِ آزادی منایا جا رہا ہے۔ ضلع سوات کی حدود میں بڑی تعداد میں عوامی اجتماعات، ریلیاں، جلوس اور تقریبات متوقع ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ بگلوں، پارٹی ہارنز (باجہ)، ایئر ہارنز، سیٹیوں اور دیگر شور پیدا کرنے والے آلات کی فروخت اور استعمال سے حد سے زیادہ شور پیدا ہونے، عوامی پریشانی کا باعث بننے، امنِ عامہ میں خلل پڑنے، مریضوں، طلبہ، بزرگ شہریوں اور عام عوام کو زحمت پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس سے یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے ضابط فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ضلع سوات بھر میں بگلوں، پارٹی ہارنز (باجہ)، ایئر ہارنز، سیٹیوں اور تمام اسی نوعیت کے شور پیدا کرنے والے آلات کی فروخت، نمائش، تقسیم، ذخیرہ کرنے اور سپلائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں