Swat

سوات، کوہ پیما سید علی شاہ کی لاش آبائی گاؤں منتقل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کوہ پیما سید علی شاہ کی لاش کو بیس کیمپ سے آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو کی خصوصی ٹیم نے لاش کو فلک سر کے بیس کیمپ منتقل کیا، جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاش اور ریسکیو ٹیم کو کالام منتقل کیا گیا۔ کالام میں لاش کو ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خان کے حوالے کیا گیا۔ بعد میں ان کو سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان اسالہ خوازہ خیلہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ یاد رہے کہ چالیس روز پہلے سید علی شاہ باچا سوات کے سب سے اونچے پہاڑ فلک سر جو سطح سمندر سے 5918 میٹر اونچا ہے کو سر کرنے کے بعد واپسی میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔