Swat

سوات، دھماکہ خیز مواد، یوریا کھاد و دیگر مواد کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلعی مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے عوامی تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 ضابط فوجداری کے تحت ضلع سوات میں دھماکہ خیز مواد اور یوریا کھاد کی نقل و حمل، فروخت، قبضہ اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ حکم نامے کے مطابق ضلع سوات کی حدود میں بلاسٹنگ کی سرگرمیاں بھی ممنوع ہوں گی، تاہم مجاز اتھارٹی کی تحریری اجازت کی صورت میں متعلقہ قوانین کے مطابق اجازت یافتہ سرگرمی کی جاسکے گی۔ ضلعی مجسٹریٹ سوات نے متعلقہ اداروں کو حکم پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پابندی 30 دن تک نافذ العمل رہے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔