Swat

آر پی او ملاکنڈ کی صدارت میں پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کی زیرِ صدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اہم اجلاس ریجنل پولیس آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا، جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے 9 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 118 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بر سوات مشتاق احمد خان، ایس پی انویسٹی گیشن شانگلہ سلیم امان اللہ خان اور ریجنل آفس کے اے ڈی آئی جی نعیم خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر آر پی او ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ترقی ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ مزید ذمہ داری بھی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔