Swat

سوات، جنگلات کی کٹائی پر دفعہ 144 نافذ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ضلع مجسٹریٹ سوات سلیم جان نے ضلع سوات میں جنگلات/ درختوں کی غیر قانونی کٹائی، نجی اور پروٹیکٹڈ ایریا میں ‘”چین سا” اور دیگر آلات کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ضلع بھر میں 60 دنوں کیلئے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کا نفاذ کیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلع سوات کے مختلف علاقوں میں جنگلات کی کٹائی/ سرکاری/نجی اراضی اور محفوظ جنگلاتی علاقوں میں جنگلات/درختوں کی غیر قانونی کٹائی دیکھی گئی ہے۔ ان علاقوں میں جنگلات کی کٹائی قدرتی آفات/موسمیاتی تبدیلیوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ جنگلات اوردرختوں کی غیر قانونی کٹائی کیلئے مختلف اوزار استعمال ہورہے ہیں، لہذا پابندی لگانا ضروری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔