Swat

ڈی آئی خان واقعہ، متاثرہ لڑکی کو انصاف دیا جائے، عائشہ سید

(باخبر سوات ڈاٹ کام )جماعت اسلامی کی ایم این اے عائشہ سید نے کہا کہ ڈی آئی خان واقعہ میں لڑکی کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے۔ انصاف کے لئے انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کریں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم اور غریب لڑکی کے ساتھ واقعہ کی انکوائری فوری کی جائے اور مجرمان کو سخت ترین سزا دی جائے۔ تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اس واقعے پر سیاست کے بجائے اس کی تحقیقات پر زور دیں۔ اس کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے۔ یہ ہماری قوم اور نسل ہے۔ اگر اسی طرح ہماری قوم کی بہن کے بے عزتی کی جاتی ہے، تو اس قوم کی دنیامیں کیا عزت رہ جاتی ہے؟ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں قرادداد بھی جمع کی اور وفد کی شکل میں متاثرہ خاندان کو ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔