Swat

سوات یونیورسٹی، شعبہ ایجوکیشن اینڈسٹاف ٹریننگ میں ایم فل پروگرام منظور

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ ایجوکیشن اینڈسٹاف ٹریننگ نے ایم فل پروگرام کی منظوری دے دی۔ ترجمان کے مطابق شعبہ ایجوکیشن اینڈسٹاف ٹریننگ کی پہلی بورڈآف سٹڈیز کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹرفاروق نواز نے کی۔ اجلاس میں بورڈکے ممبران یونیورسٹی آف پشاورکے ڈاکٹرارشدعلی خان، ڈاکٹرسیدمنیراحمد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ڈاکٹرمنیرکیانی، یونیورسٹی آف سوات کے ڈاکٹرحضرت بلال اوردیگر سبجیکٹ ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ میں پڑھائے جانے والے مضامین اورایم فل پروگرام کے لئے وضع کردہ مضامین پرتفصیلی گفتگوکے بعد اس کی منظوری دی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔