(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں چارباغ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 11 مشتبہ افراد کو دھرلیا۔ کارروائی کے دوران 5منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ اوچارباغ کی سرکردگی میں چارباغ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران مشکوک گھروں کی تلاشی لی جبکہ مشکوک افراد اور گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے تھانہ منتقل کردیا گیا جبکہ پانچ منشیات فروش بھی دھرلئے گئے جن کے قبضے سے 475 گرام چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔
Swat
