Swat

سوات، چوروں کا بین الصوبائی گروہ گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ایس پی سوات خانخیل خان نے ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان اور ایس ایچ او نصیر باچہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکانباغ میں سید بشر ولد وکیل شاہ سکنہ بٹ خیلہ حال مکان باغ کے گھر چوری کی واردات ہوئی جس پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان نے سختی سے نوٹس لیا۔ انہوں نے ایس پی انوسٹی گیشن آصف گوہر کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ، جنہوں نے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے دو ملزمان عادل خان ولد جاوید سکنہ یخ کوہے اور سید اسلام ولد نوراسلام سکنہ بنڑ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 12تولے آٹھ عدد سونے کی چوڑیاں ، 5عدد لیپ ٹاپ، 1عدد موبائیل سیٹ، 2 عدد انگوٹھیاں اور ایک لاکھ تیس ہزار روپے برآمد کئے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملزمان کا تعلق بین الصوبائی گروپ سے ہے۔ انہوں نے مزید ارکان کے نام بھی اگل دیئے جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید انکشافات متوقع ہے جسکی تفصیل جلد میڈیا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ 

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔