Swat

ممنوعہ اوقات میں گیس فراہمی، سی این جی اسٹیشنوں کے خلاف مقدمات درج

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) سوات میں رحیم آباد پولیس نے ممنوعہ اوقات میں گیس فراہم کرنے والے 4سی این جی اسٹیشن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ قائمقام ایس ایچ او حلیم خان کے مطابق کارروائی عوامی شکایات پر افسران بالا کی ہدایت پرعمل میں لائی گئی۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کو نظر انداز کرکے گیس فراہم کرنے والے چار سی این جی اسٹیشنوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جن میں خیبر ،ویگا ،سوات اور عزیز سی این جی شامل ہیں جن کے خلاف دفعہ188کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔