(باخبر سوات ڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ نے گیس کی لوڈشیڈنگ اورکمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مینگورشہر میں سی این جی اسٹیشنز کو صبح پانچ سے دس بجے اور شام پانچ بجے سے رات دس بجے تک بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں لیکن اس کے باوجود اب بھی گل کدہ اورمینگورہ شہرمیں زیادہ تر علاقوں کو گیس کی سپلائی نہیں ہورہی ہے۔ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سوات سی این جی اسٹیشن ایسوسی ایشن کے صدر حاجی طاہر خان نے کہا ہے کہ سوات میں گیس کا پریشر کم کردیا گیا اور ہمارے اسٹیشن 10گھنٹے بند ہونے کے باوجود بھی 0پی ایس آئی گیس کی سپلائی ہورہی ہے جس سے ہمارالاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے اور جن اوقات میں ہمارے اسٹیشن بند رہتے ہیں، اس دوران بھی گیس نہیں ہوتی اورہم نے اپنے سینکڑوں ملازمین کو بھی فارغ کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیشن بند کرنا مسئلے کا حل نہیں بلکہ ہمارا مطالبہ ہے کیا گیس کا پریشر بڑھادیا جائے، تاکہ گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔
Swat
