Swat

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی کمپوٹرائزڈرجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع

(باخبر سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژنے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی عارضی کمپوٹرائزڈرجسٹریشن میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔ عوام 31 دسمبر 2017ء تک اپنی گاڑیوں کو رجسٹرڈ کریں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام شاہ کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لئے 30 نومبر تک ڈیڈ لائن دی گئی تھی جو کہ ختم ہوگئی۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک ملاکنڈ ڈویژن میں تقریب ایک لاکھ تک گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے جبکہ بڑی تعداد میں رجسٹریشن ہونا باقی ہے۔ اسلئے عوامی مشکلات کے خاتمے کے پیش نظر ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔ 

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔