(باخبر سوات ڈاٹ کام ) معذوروں کے عالمی دن کے حوالے سے مٹہ اور سیدو میڈیکل کالج میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ مٹہ میں پاک فوج اور اامنگ تنظیم کے زیر اہتمام تقریب سے اپنے خطاب میں بریگیڈ کمانڈر عثمان ، کرنل شاہد، احسان اللہ خان کے ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی محب اللہ خان، سابق ایم این اے ، جمیلہ احمدنے کہا کہ معذور افراد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ معذور افراد کا خصوصی خیال رکھے جس طرح ترقی یافتہ ممالک میں اُن کا رکھا جاتا ہے ۔ سیدو میڈیکل کالج میں معذور افراد کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سیدوگروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیوڈاکٹر تاج محمد خان نے سوات کے سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں معذور افراد کے مفت علاج کا اعلان کیا اور کہا کہ معذور افراد کاہسپتالوں میں وی آئی پی علاج کیا جائے گاتقریب سے پاکستان ایسوسی ایشن برائے نابینا افراد کے صوبائی نائب صدر ڈاکٹر اکرام المعبود ،ضلع سوات صدر خلیل اللہ ،صوبائی بیڈمنٹن ایسو سی ایشن کے صدر ظفرعلی خان ،چلڈرن سپیشلسٹ ڈاکٹر نثار الدین ،ڈاکٹر نعیم اللہ نے بھی خطاب کیا ۔
Swat
