(باخبر سوات ڈاٹ کام ) ملاکنڈ ڈویژن میں محکمہ تعلیم کی جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے ، تعلیم کے شعبہ کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے اور محکمہ تعلیم کو مستقبل کا وِژن دینے کیلئے کمشنر ملاکنڈ سید ظہرالاسلام شاہ نے ڈویژن کے تمام اضلاع کے مردانہ و زنانہ افسران، آئی ایم یو کے افسران، یونیورسٹیوں کے اعلیٰ منتظمین اور سوات اور چکدرہ تعلیم بورڈز کے انتظامی افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر تمام افسران نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں واقع تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی تفصیل پیش کی اور ضروری مسائل کی نشاندہی کی۔ کمشنر نے یونیورسٹیوں میں منشیات اور دیگر منفی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ انھوں نے تعلیم کے تمام شعبوں میں بہتری کو حوصلہ افزا قرار دیا اور تاکید کی کہ PTC فنڈز کے بر وقت اور با مقصد استعمال کو یقینی بنایاجائے۔کمشنر نے اعلان کیا کہ اجلاسوں کے بعد اب وہ تما م اضلاع کا دورہ کر کے موقع پر بھی تعلیمی اداروں اور دیگر محکموں کے کام کا معائنہ کر یں گے۔
Swat
