(باخبر سوات ڈاٹ کام )مینگورہ شہر میں سوئی گیس کی بندش اور لو پریشر کا مسئلہ حل کردیا گیا۔ محکمہ سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارج وسینئر انجینئر ماسم ابرار کے مطابق گذشتہ چند روز سے نشفا فیڈر میں بریک ڈاؤن کی وجہ سے مینگورہ شہر میں گیس کی سپلائی معطل رہی جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا لیکن اب وہ بحال کردیا گیا ہے۔ شہر میں صارفین کو گیس کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔
Swat
