مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بریکوٹ کے علاقہ غالیگے میں پولیس نے آپریشن کے دوران روپوش شدت پسند کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی بریکوٹ اور ایس ایچ او رحیم کی قیادت میں پولیس نے غالیگے میں ایک اطلاع پر چھاپا مار کر شدت پسند عنایت اللہ ولد حبیب الرحمان سکنہ پورن ضلع شانگلہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم پولیس کو دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھا ۔
Swat
