Swat

ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، محمد امین

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ضلع سوات نے بیت المقدس کے حوالے سے امریکی بیان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاا ور ریلی نکالی۔ نماز جمعہ کے بعد ضلعی امیر محمد امین کی قیادت میں احتجاجی ریلی گرین چوک سے شروع ہوئی۔ شہر کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئی پریس کلب پر ختم ہوئی، جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں ضلعی امیر محمد امین نے کہا کہ امریکہ اسلام اور مسلمانوں کا دشمن ہے۔ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے قبلہ اول کو اسرائیل کے دارلخلافہ کا اعلان کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرمپ کے بیان پر سخت ایکشن لے اور امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کریں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔