مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باوجود گیس کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہوگئی۔ جمعہ کو صبح ہی سے شہر اور گرد ونواح میں سوئی گیس کی فراہمی معطل رہی۔ سوئی نادرن گیس سوات ریجن کے انچارج سینئر انجینئر ماسم ابرار کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تکنیکی وجوہات کی بنا پر گیس کی طلب اور رسد میں کمی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ کے اہلکار دن رات تکنیکی خرابی دور کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ دو سے تین روز میں مسئلہ پر قابو پالیا جائیگا۔ مسئلہ کی وجہ سے جن صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے محکمہ اُن سے معذرت خواہ ہے۔
Swat
