مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمدامین نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد واتفاق وقت کی ضرورت ہے۔مسلم حکمران القدس کی حفاظت کے لئے مؤثر آواز اٹھائیں۔ سوات میں گیس لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت بحران اختیار کرتا جارہا ہے۔ گیس لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت کا فوری خاتمہ کیا جائے۔کارکنان آنے والے الیکشن کے لئے کمر کس لیں۔ سوات میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ادارہ الخدمت مینگورہ میں جماعت اسلامی زون پی کے 81کے اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا
Swat
