مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) رنگ محلہ مینگورہ میں درجنوں نوجوان دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شامل ہوگئے۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ نوجوانوں کا رخ جماعت اسلامی کی طرف ہے۔ ہمارے پاس مینگورہ شہر کے مسائل کے حل کے لئے بہترین منصوبہ ہے۔ آنے والے انتخابات میں عوامی ووٹوں سے اقتدار میں آکر بنیادی مسائل گھر کی دہلیز پر حل کریں گے
Swat
