(باخبر سوات ڈاٹ کام )تحصیل مٹہ کے علاقہ نل کوٹ سے تعلق رکھنے والے غلام محمد نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے ان کے علاقے میں ندی کنارے روڈ کی منظوری دی ہے جس میں ہر مالک زمین کے آدھے شاملات اور آدھی ملکیت سڑک میں کاٹی جارہی ہے مگر جب نقشہ ہماری سترہ مرلے زمین تک پہنچتاہے، تو ناظم ارشداقبال کی ہمارے ساتھ ذاتیات کی وجہ سے سڑک کا رُخ بدل کر ہماری زرخیز زمین کو سڑک میں تبدیل کر رہا ہے۔ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ دیگر لوگوں کی طرح سلوک ہمارے ساتھ بھی کیا جائے۔ سیاسی اختلافات پر ہماری قیمتی زمین کو ضائع نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جب اس بارے ہم نے آواز اُٹھائی، تو سیاسی بنیادوں پر ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔
Swat
