مینگورہ (بیورورپورٹ) امیرجماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ 24گھنٹوں کے اندر اندر سوئی گیس بندش کا مسئلہ حل نہ ہوا، تو راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔محکمہ سوئی گیس انتظامیہ عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لے۔ غریب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ عوام کو مزیدمحکموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود سوات میں گیس بندش کے د ورانیہ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
Swat
