باخبر سوات ڈاٹ کام) گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج پانڑ مینگورہ کے طلبہ نے فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سیکڑوں طلبہ نے بارش کے دوران میں پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں طلبہ رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے فیسوں میں بے تحاشا اضافہ کیا ہے جوکہ غریب طلبہ کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ کالج کی بس خراب کھڑی ہے۔ پارکنگ میں سیکورٹی اور سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے سے موٹر سائیکل چوری ہورہی ہے۔ کالج انتظامیہ خاموش نماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ، جس سے ہماراوقت ضائع ہورہا ہے
Swat
