باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سوئی گیس کی بندش کے خلاف سیدو شریف اور مینگورہ کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم بھی بعد میں مظاہرہ میں شامل ہوئے۔ مظاہرین نے سوئی گیس حکام کے خلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے اپنے خطاب میں تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد محمود، ولیج کونسل رنگ محلہ کے ناظم امجد علی، کشور علی اور ارشد علی نے کہا کہ گیس بحران کی وجہ سے گھریلو صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
Swat
