Swat

ایم پی اے فضل حکیم کا ریجنل انفارمیشن سوات کا دورہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم نے گذشتہ روز ریجنل انفارمیشن آفس سوات کا دورہ کیا۔وہ دفتر کے مختلف سیکشنوں میں گئے۔ انھوں نے ایف ایم 98 خیبر پختونخوا کا معائنہ کیا اور پروموریکارڈ کر وایا۔ریجنل انفارمیشن آفیسر سرور محمود خٹک نے دفتر کی نئی عمارت کی تعمیر، ریجنل آفس اور ایف ایم 98کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انھوں نے موجودہ سیٹ اپ کی تعریف کی اور توقع ظاہر کی کہ ریجنل آفس اور ایف ایم 98 سوات اور پورے ریجن میں ہونے والی ترقی کی بھر پورعکاسی ،عوام کے مسائل حکومت تک پہنچانے، عوام میں شعو ر و آگاہی پید ا کرنے اور صحت مند تفریح فراہم کرنے میں منفرد کردار ادا کرے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔