(باخبر سوات ڈاٹ کام) بحرین پولیس نے دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقد اور دیگر سامان چوری کرنے والے چور کو گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روز بحرین کے علاقہ توروال میں نامعلوم ملزمان نے کئی دکانوں کے تالے توڑ کر وہاں سے نقد رقم اور لاکھوں روپے کا سامان چوری کیا تھا۔ ایس ایچ او عمر رحیم کے مطابق پولیس نے جدید خطوط پر تفتیش کرکے ملزم عبید اللہ کو گرفتار کر کے اُس سے لاکھوں روپے نقد اور سامان برآمد کرلیا
Swat
