Swat

اے پی ایس سانحہ ہمارے لئے ایک سبق ہے، عائشہ سید

(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی کی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے کہاہے کہ اے پی ایس سانحہ ہمارے لئے ایک سبق ہے۔ اس سے ہمیں مستقبل کے لئے راہ متعین کرناہے۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے پی ایس واقعے کا غم اور خوف ابھی تک ہمارے بچوں اور ان کے والدین کے دلوں سے نہیں نکلا ہے۔ اس کے مضمرات اور والدین کے دکھ کو وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جن پریہ واقعات گزرے ہوں۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی ان معصوم شہدا کی بدولت والدین اور خاندان والوں کو اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے پالیسیاں بنائے۔ ایسے واقعات کو اپنے لئے ایک بدترین مثال رکھ کر ان سے بچنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔