(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہاہے کہ حکومت ختم نبوتؐ کا قانون ختم کرنا چاہتی تھی لیکن جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی نے ان کی سازش کو بے نقاب کر دیا۔ امریکہ نے مسلمانوں پر مذہبی حملہ کردیا ہے۔ طیب اردوان دنیا کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قراردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدوشریف میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث مولانا لطیف اللہ اورضلعی امیر محمد امین ،جنرل سیکرٹری مفتی شیرمحمد نے بھی خطاب کیا
Swat
