Swat

گرمی میں بجلی ، سردی میں گیس بندش لمحہ فکریہ ہے، حاجی عثمان علی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات گھی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عثمان علی نے کہاہے کہ سوات میں گرمیوں میں بجلی اور سردیوں میں گیس بندش حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کے گیس فراہمی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے پر تاجر شکر گزار ہیں ۔ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن اخترحیات اور ڈی پی او سوات واحد محمود کی کاوشوں سے سوات میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سوات کے ممبران اسمبلی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکے ہیں اورحق نمائندگی اداکرنے کے بجائے محض فوٹو سیشن تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوات میں سردی ہوتی ہے، تو گیس غائب ہوتی ہے اور گرمی ہوتی ہے تو بجلی غائب ہوجاتی ہے۔ جو یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام کے مشکور ہیں جنہوں نے عوام کی فریاد سن کر سی این جی اسٹیشن بند کرکے گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنادی ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور ڈی پی او سوات واحد محمود کا بھی شکریہ اداکیا، جنہوں نے شہرمیں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تاجر برادری انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ہر موڑ پر بھرپور تعاون جاری رکھے گی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔