Swat

تعلیمی درجہ بندی میں سوات چھیاسیوں نمبر پرآگیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان میں ضلعی سطح پر تعلیمی درجہ بندی میں پاکستان کے 141اضلاع میں سوات 86نمبر پرآگیا ۔رپورٹ کے مطابق ضلع ہری پور پہلے اور خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان آخری نمبر پر ہے۔سوات کا تعلیمی سکور 53.1فیصد، سیکھنے کے معیار کا سکور 47.61 فیصد ، سکول میں بچوں کی تکمیل کا سکور 34.92 فیصد ، صنفی توازن کا سکور 76.77 فیصد ہے۔تنظیم کے رہنما ڈاکٹر جواد اقبال ؔ نے کہا کہ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی میں خیبر پختونخوا پہلے نمبر پر ہے۔ سوات 141 اضلاع میں اس وقت 86ویں نمبر پر ہے۔ سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پینے کا صاف پانی، باؤنڈری وال، بجلی اور لیٹرین کے سکور میں پاکستان کے 155 اضلاع کی درجہ بندی میں سوات 31 ویں پر ہے۔ رپورٹ میں مڈل سکولوں میں سہولیات کی دستیابی کے سکور میں کل 155 اضلاع میں سوات 17 نمبر پر ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔