Swat

عائشہ سید کی سوات یونیورسٹی کے طلبہ کے ہمراہ وفاقی وزیر ہائیر ایجوکیشن سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات سے رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے سوات یونی ورسٹی کے طلبہ کے ایک وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر ہائرایجوکیشن بلیغ الرحمان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وفاقی وزیر کو سوات یونی ورسٹی میں درپیش مسائل آگاہ کیا جس میں سرفہرست یونی ورسٹی آف سوات کے لئے مستقل وی سی کی تعیناتی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر کو بتایاگیاکہ وی سی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ہزاروں طلبہ وطالبات متاثرہورہے ہیں۔ طلبہ کو ڈگریوں کی فراہمی بند ہے جوکہ ان کی مزید تعلیم میں بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یونی ورسٹی میں تدریسی عملہ بھی پریشانی میں مبتلا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔