Swat

سوئی گیس بندش و لوڈ شیڈنگ، کنزیومر کورٹ کا جج برہم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) کنزیومر کورٹ ملاکنڈ ڈویژن کے جج نے سوات میں سوئی گیس کی بندش اور لوڈ شیڈنگ کے کیس میں جی ایم اور ایم ڈی سوئی گیس کے پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی اور جی ایم کو دو جنوری کو جواب دینے کے لئے دوبارہ طلب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر خالد محمود خالد اور عوام کی جانب سے عدالت میں دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر انچارج سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن انجینئر ماسم ابرار پیش ہوئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی اور جی ایم کو اگلی پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیا۔دوسری جانب سیدو شریف اور مینگورہ کے گیس صارفین نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سوئی گیس حکام کے خلاف نعرہ بازی کی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔