Swat

سوات یونیورسٹی، ’’کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘‘

(باخبر سوات ڈاٹ کام) پانچ ماہ تک خالی رہنے والے وائس چانسلر کی اسامی پرپروفیسرڈاکٹرمحمدجمال خان نے سوات یونیورسٹی میں بطور مستقل وائس چانسلرذمہ داریاں سنبھال لیں۔سوات یونیورسٹی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گذشتہ روز پروفیسرڈاکٹرمحمد جمال خان نے یونیورسٹی میں بطور مستقل وائس چانسلر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس سے پہلے وہ ایگریکلچریونیورسٹی میں مختلف اہم عہدوں کے ساتھ ساتھ 35 سال سے درس وتدریس اورانتظامی عہدوں پرفائزرہے ہیں۔ پروفیسرجمال خان نے 1981ء میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈٹیکنالوجی سے نمایاں پوزیشن میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی۔ پھر اعلیٰ تعلیم کے لئے سکالرشپ پر امریکہ چلے گئے جہاں سے انہوں نے ایم ایس کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگری لی۔ اُنہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اُنہیں یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی کی ترویج وترقی کے لئے مل کرکام کریں گے۔ بہت جلد یونیورسٹی کو ملکی وبین الاقوامی یونیورسٹیوں میں ایک مقام تک پہنچائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔