Swat

پولیس لائن کبل میں’’پہلا بیڈ منٹن ٹورنمنٹ 2017 ء‘‘ کا انعقاد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں جاوید اقبال شہید پولیس لائن کبل میں ضلعی پولیس کے تعاون سے ’’پہلا بیڈ منٹن ٹورنمنٹ 2017 ء‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔بیڈ منٹن ٹورنمنٹ جاوید اقبال شہید پولیس لائن تمام سرکلوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جاوید اقبال شہید پولیس لائن اورڈی پی اُو آفس سوات کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جو کہ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈی پی او سوات کی ٹیم نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی ڈی پی او سوات کیپٹن(ر)واحد محمودنے جیتنے والی ٹیم اور رنراَپ ٹیم کو انعامات دیتے ہوئے جوانوں کی محنت اور لگن عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوان وطن عزیز کے آنے والے مستقبل کو روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ملک کی باگ ڈور اور ترقی و استحکام ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کے بعد نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔