(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی خان نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ڈسپلن اولین تر جیح ہو نی چاہیے۔ معلم کا پیشہ فخر اور وقار سے کم نہیں۔ تعلیمی اداروں میں بچوں کے سا تھ بہتر سلو ک نہ کیا، تو یہ امر افسوس نا ک ہوگا۔ ان خیا لا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے پرائمری سکول کبل میں منعقدہ فرسٹ سپورٹس گا لا ڈویژن کبل میں تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ پروگرام کے مہمان خصو صی ہدایت الرحمان تھے۔اس موقع پر سپورٹس میں سب ڈویژنل کی سطح پر پوزیشن ہولڈرز سکولوں میں انعا مات تقسیم کئے گئے جس میں کر کٹ ونر ٹیم ما نڑئی پرائمری سکول، کرکٹ ونر منجہ پرائمری سکول، رسہ کشی ونر ٹیم مانڑئی، رنر اَپ رسہ کشی کبل پرائمری سکول، تیسری پوزیشن ڈا گے پرائمری سکول ، حمد فسٹ پوزیشن تو تا نوبانڈئی، نعت فرسٹ پوزیشن مانڑئی، تلا وت کلام پاک فرسٹ پوزیشن کا لا کلے، تقریر فرسٹ پوزیشن ہزارہ جبکہ ملی نغمہ فرسٹ پو زیشن مانڑئی پرائمری سکول نے جیت لی
Swat
