Swat

سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ تحلیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کی کابینہ تحلیل کردی گئی۔ الیکشن شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔ گذشتہ روز سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت سینئر صحافی صلاح الدین خان لالا منعقد ہوا ، جس میں ممبران حضرت بلال ماما جی ، قاسم یوسفزئی اور شوکت علی نے شرکت کی۔ اس موقع پر سوات پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کی کابینہ تحلیل کردی گئی اور 2018ء کے لئے الیکشن شیڈول کا بھی اعلان کردیا گیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے 24دسمبر بروز اتوار صبح دس بجے سے لیکر دوپہر دو بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ 25 دسمبر 2017ء کاغذات پر اعتراضات اور کاغذات کی واپسی دوپہر 2بجے تک ہوگی جبکہ اسی روز کاغذات نامزدگی کی چانچ پڑتال مکمل کرکے حتمی لسٹ شائع کی جائیگی اور 26دسمبرکو صبح دس بجے سے شام 4بجے تک پولنگ ہوگی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔