(باخبر سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمدجمال خان خٹک نے ٹھیکیداروں کوجلد از جلد یونیورسٹی کی زیر تعمیر عمارتیں مکمل کرانے کی ہدایت کردی۔ وائس چانسلر نے ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ یونیورسٹی سائٹ کا دورہ بھی کیا اور کام کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اس موقع پرٹھیکیداروں کوطلب کرکے جلد ازجلد کام مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔ اس موقع پرانہوں نے نئے پراجیکٹس کے اجراء اور فنڈزکی وصولی کے لئے ورکس ڈیپارٹمنٹ کو پروپوزل تیارکرانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے خبردار کیاکہ غیرمعیاری کام اور سست روی کوکسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا
Swat
