(باخبر سوات ڈاٹ کام)امیرجماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی سے مخالفین کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے ۔دینی جماعتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس سے نظریہ پاکستان کو تقویت ملے گی ۔ایم ایم اے کی بحالی سے بعض لوگوں کے مفادات کو خطرہ ہے ۔پاکستان چند سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے مفادات کے لیے نہیں بنا ۔پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے ۔ا ن خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد سے نظریہ پاکستان کو فروغ ملے گا ۔پہلے بھی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے ۔ اس وقت بھی قوم کی توقعات ایم ایم اے سے وابستہ ہیں
Swat
