(باخبر سوات ڈاٹ کام)وائس چانسلر یونیورسٹی آف سوات ڈاکڑجمال خٹک نے کہا ہے کہ چارج سنبھالنے کے بعد یونیورسٹی آف سوات کی بلڈنگ کی تکمیل اولین ترجیح ہے ۔مزیدنئے ڈیپارٹمنٹس کھولے جائیں گے۔ اپنے دفترمیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات میں اس وقت ساڑھے تین ہزار طلبہ وطالبات زیرتعلیم ہیں ۔میری کوشش ہے کہ اس میں مزید ڈیپارٹمنٹس کھول کر طلبہ وطالبات کی تعداد میں اضافہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف سوات چارباغ بلڈنگ کومکمل کرکے یونیورسٹی آف سوات کو اپنے پاؤں پرکھڑاکرینگے۔
Swat
