(باخبر سوات ڈاٹ کام)گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف کے شعبہ پشتو کے زیر اہتمام 17سال بعد ودودیہ ہال سیدو شریف میں پشتو مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔مشاعرے میں مرد شعرا کے علاوہ خواتین شعرا نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ مشاعرے کے دوران ودودیہ ہال لوگوں سے کچھا کچ بھرا تھا ۔وفا قی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے ڈاکٹر عباد اللہ پروگرام کے مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے بھی خصوصی شرکت کی۔ پروفیسر اباسین یوسفزئی ، اقبال شاکر ، بخت زادہ دانش ، محمد حنیف قیس ، عطا الرحمان عطا ، نازیہ درانی ، نیلم آرزو، ڈاکٹر نرگس ادا ، زیبا آفریدی اور کلثوم زیب سمیت درجنوں شعرا نے اپنے کلام پیش کئے اور لوگوں سے داد وصول کی
Swat
