(باخبر سوات ڈاٹ کام)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماسنیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ دینی مدارس کے خلاف ، نصاب تعلیم میں تبدیلی کے لئے سازشیں ہورہی ہیں ۔پی ٹی آئی کو پاکستان نائٹ کلب میں تبدیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔مسجد کے پیش امام کے لئے 10ہزار اور طوائف کے لئے 50ہزار روپے کا ماہانہ معاؤضہ مقررکرنا دین کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے ۔عمران خان ملک میں افراتفری کی سیاست کو فروغ دے رہا ہے ۔اعظم سواتی پارلیمنٹ میں حلف نامے سے بسم اللہ کے الفاظ حذف کرنے کی قرارداد لارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدوشریف میں جمعیت علمائے اسلام سوات کے زیر اہتمام ’’عزم نو یوتھ کنونشن‘‘سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ ،ضلعی امیر قاری محمود،جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق زاہد نے بھی خطاب کیا
Swat
