مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) دوسرا آل پاکستان نیشنل ٹورسٹ کنونشن 2017ء میں سوات نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ سوات سے ایس پی ایس ٹریکنگ کلب کو پورے پاکستان میں سال 2017ء کا منظم گروپ ہونے کا اعزاز حاصل حاصل ہوا جس کی بنیاد پر سوات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقسیم چھانگا مانگا میں منعقد ہوئی جس میں سوات کو پہلا انعام دیا گیا۔ ایس پی ایس ٹریکنگ کلب کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالہادی (ہارٹ سپیشلسٹ) نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا جو امیج میڈیا پر پیش کیا گیا ہے، وہ اصل امیج نہیں ہے۔ سوات کے عوام کو اگر پلیٹ فارم مہیا کیا جائے، تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں اول پوزیشن اس بات کی غماز ہے
Swat
