Swat

سوات پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل، سید شہاب الدین چیئرمین منتخب

مینگورہ (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پریس کلب اور سوات یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال2018ء مکمل ہوگئے۔ انتخابی نتائج کے مطابق سوات پریس کلب کے انتخابات میں سید شہاب الدین ( سماء ٹی وی،جنگ) چیئر مین، شوکت علی (پی ٹی وی نیوز) وائس چیئر مین، سعید الرحمن (خیبر نیوز ) جنرل سیکرٹری، انور انجم (آج نیوز ) جائنٹ سیکرٹری اور افتخار علی (روزنامہ آزادی ) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ سوات یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں شیرین زادہ(ایکسپریس نیوز ) صدر، فضل خالق (ڈیلی ڈان) نائب صدر، نیاز احمد خان (مشرق ٹی وی، مشال ریڈیو) جنرل سیکرٹری، شفیع اللہ (فرنٹےئر پوسٹ ) ڈپٹی جنرل سیکرٹری، شاہ اسد علی (خبر کار ) جائنٹ سیکرٹری اور محمد خالق ساگر (جناح ) فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ گورننگ باڈی کے لئے ممتاز احمد صادق (روزنامہ آزادی)، رشید احمد (خبرکار)، فیاض ظفر ( روزنامہ مشرق ، وائس آف امریکہ )، سلیم اطہر (دنیانیوز ، آن لائن )، قاسم یوسفزئی (روزنامہ سلام ) کو ممبران منتخب کیا گیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔