مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سوشل اور ویب میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے سوات میڈیا کلب وسوات سوشل میڈیا یونین آف جرنلسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ سال 2018ء کے لئے اتفاق رائے سے کابینہ مقرر کرکے عہدیداروں کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔ صحافی عمران امین میڈیا کلب کے صدر اور آصف شہزاد نائب صدر منتخب ہو گئے۔ اسی طرح ناہید علی شاہین کو جنرل سیکرٹری اورتفاق رائے سے زما سوات ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر نیاز احمد خان کو سرپرست اعلی مقرر کر دیا گیا۔ صحافی عدنان باچا یونین کے صدر اورشوکت میر خیل نائب صدر مقرر کردیئے گئے
Swat
