Swat

میکے آئی بہن اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں قتل

سیدو شریف(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو شریف کے محلہ شگئی میں میکے آئی بہن کو بھائی نے معمولی تکرار پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 32سالہ مسماۃ (ن) میکے آئی تھی، جہاں پر ان کے اپنے سگے بھائی  سے کسی بات پر تکرار ہوئی جس پر بھائی نے طیش میں آکر پستول سے اپنی بہن پر فائرنگ کی۔ نتیجتاً وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا۔ سیدو شریف پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں