Swat

سوات یونیورسٹی، وائس چانسلر کا زیر تعمیر عمارت کا تفصیلی دورہ

مینگورہ (بیورورپورٹ) سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمدجمال خان نے کنسٹرکشن کنسلٹنٹس، ورکس ڈیپارٹمنٹ ، سی اینڈ ڈبلیوانجینئرزاور دیگرماہرین کے ہمراہ یونیورسٹی کی زیرتعمیرعمارت اور منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر وی سی نے ٹیم کے ہمراہ زیرتعمیراکیڈمک بلاک، سٹوڈنٹ انفارمیشن سنٹر، مسجد، کھیلوں کے میدانوں ، بیچلرزہاسٹلز اوردیگرمنصوبوں کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی تعمیراتی کام میں خصوصی دلچسپی ظاہرکی اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کوکام مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اُنہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تعمیراُن کی اولین ترجیحات میں سے ہے جس کوجلد ازجلد مکمل کیاجائیگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔