Swat

مختلف واقعات میں دو افراد زخمی

مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ چارباغ میں ایف سی اہلکار اپنی بندوق چل جانے سے زخمی ہوگیا۔ دوسرے واقعہ میں تندوڈاگ میں نوجوان نے خود کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ چارباغ کے علاقہ بنئی بابا میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار سیف الرحمان سے غلطی سے اپنی ہی بندوق چل پڑی جس کے نتیجے میں وہ پاؤں پر لگ کر زخمی ہوگیا۔ دوسری طرف تندو ڈاگ میں سعید نامی نوجوان نے خودکشی کی غرض سے خود پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔