مٹہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) جمعیت علما ئے اسلام (ف ) ضلع سوات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کا آغاز ہوگیا۔ جے یو آئی کے ایک گروپ نے مرکزی قیادت کے فیصلے تک ضلعی تنظیم کے پروگراموں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا ۔ اس سلسلے میں مٹہ میں جے یو آئی کے عہدیداروں اور سابق امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کے اختتام پر مولانا حفیظ الرحمان،مولانا حجت اللہ،مولانا سید قمر،عبد الغفار خان،مفتی نصر اللہ خان،قاری عبد الرحمان،خورشید خان ایڈووکیٹ اور دیگر نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ضلعی تنظیم نے ٹکٹوں کی تقسیم میں اپنے آپ کو فریق بنا یا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر ٹکٹوں کی تقسیم کے ضلعی تنظیم کے معاہدوں کو منسوخ کیا جائے اور میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹ دئے جائے
Swat
