مینگورہ(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ میں سیکڑوں اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ضلع سوات کے تیرہ اساتذہ تنظیموں نے ملابابامیں اپنے مطالبات کے حق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیااور احتجاجی جلوس بھی نکالا۔احتجاجی مظاہرے سے وحدت اساتذہ تنظیم کے صدر حافظ محمد علی ، تنظیم العلما اساتذہ ضلع سوات کے صدر میاں نوربادشاہ، سکول آفسیر ایسوسی ایشن کے صدر علی شیر میاں ، ملگری استاذان ضلع سوات کے صدر ثواب گل اور دیگر تنظیموں کے صدور نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ جن میں تمام اساتذہ کو بلاتفریق غیر مشروط ٹائم سکیل مع سروس سٹرکچر، ون سٹیپ اپ گریڈیشن ، ملازمتوں میں ٹیچرز سن کو ٹہ بحال کرنااور اضافی تعلیم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر مطالبات کو بھی جلد سے جلد منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ اساتذہ نے کہاکہ پورے صوبے میں یہ مظاہرے جاری ہیں ۔تمام اساتذہ اپنے مطالبات کے لئے متفق اور متحد ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی قائدین پر ان کا مکمل اعتما د ہے اور وہ اپنے صوبائی قائدین کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں ۔ اساتذہ موقعہ پر اساتذہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
