سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے کوزہ بانڈئی میں کھلی کچہری میں مکینوں نے چوری ڈکیتی کی وارداتوں سمیت مسائل کے انبار لگادیے۔ کھلی کچہری میں تحصیل ناظم کبل حاجی رحمت علی خان، ایس پی لوئر سوات خانخیل، ڈی ایس پی کبل مرادخان اور ایس ایچ او یار محمدنے شرکت کی۔ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ولیج ناظم فضل ودود، رشید احمد سواتی، نصر اللہ خٹک اور ناظم ظفر اللہ خان نے علاقے کو درپیش مسائل سے حکام کو آگا ہ کیا اور علاقے میں کئی روز سے جاری چوری،ڈکیتی کی وارداتوں پر غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔ تحصیل ناظم حاجی رحمت علی اور ایس پی خانخیل نے کہا کہ عوا م کی حفاظت اور ان کے مسائل ریاست کی ذمے داری ہے۔ ہم اس ضمن میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کوزہ بانڈئی کے عوام کی خدمت اورتحفظ کے لیے ہر وقت موجود ہے اور عوام کے تعاون سے جرائم کی بیخ کنی کی جائے گی
Swat
